فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ جیت کر قوم کو تحفظ دیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون لیبر ونگ فیڈریشن کے سنیئر رہنما حاجی افتخار سندھو نے بھارت سے جنگ جیتنے بارے امریکی کانگریس ر پورٹ کا خیر مقدم کرتے کہا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا پاکستان کی جنگ جیتنے کا اعتراف کر رہی ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ جیت کر قوم کو تحفظ دیا تھا ایک بیان میں رہنما لیبر فیڈریشن نے کہا کہ کے بھارت اب صرف گیدڑ بھپکیاں دے سکتا ہے حفت مٹا رہا ہے بھارت کو اب پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہو گی ۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے پاکستان بھر پور طاقت باوجود بھارت سے جنگ نہیں چا بتا امن سے رہنا چاہتے ہیں بھارت مزاکرات سے تمام مسائل حل کرے تجارت کا بھی خیر مقدم کریں کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صدر مملکت آصف زرداری وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹرائیکا نے پاکستان کو مضبوط بنادیا ہے یہ ٹرائیکا قائم رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں