قاتلانہ حملوں میں دو خواتین سمیت5افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت5افراد زخمی ہو گئے،حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔57ر۔ب میں وٹہ سٹہ کی شادی کے تنازعہ پر مشتعل ملزمان احسان وغیرہ نے فائرنگ کر کے غلام مرتضیٰ اور غلام عباس کو زخمی کر دیا۔تاندلیانوالہ کے علاقہ 452گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان تصور وغیرہ نے زبیر کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ جبکہ گڑھ کے علاقہ 458گ ب کے رہائشی وارث علی نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان خضر حیات وغیرہ نے اس کی بہن رضیہ اور بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں