قبلہ اول کی آزادی کیلئے مشترکہ جدو جہد کرتے رہینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی114کے امیر ڈاکٹربشیراحمدصدیقی،جنرل سیکرٹری غلام مصطفی،چوہدری نویداسلم،میاں عبدالستارنے ایران پراسرائیلی وامریکی حملوں کے خلاف پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ وقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد اوریکجہتی کا اظہار کیا گیاجو خوش آئند ہے۔پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اسلامی جمہوری ایران کی امریکا و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے۔ ایرانی عوام اورقیات کی جرا?ت ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں۔اس حوالے سے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ڈاکٹر بشیراحمدصدیقی نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ناظم الامور نے پاکستان کی عوام کے واضح موقف اور شانہ بشانہ ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کے بیانیہ نے ایرانی قوم کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے اور پاکستان کی دینی جماعتوں کی مشترکہ آواز نے جس طرح ایران کے موقف کی تائید کی اسے غزہ کی جنگ کا تسلسل قراردیا اس سے نہ صرف ایران کا حوصلہ بڑھا بلکہ پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان وایران ایک ساتھ کھڑے ہوں گے باالخصوص قبلہ اول کی آزاد کے لیے مشترکہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں