قتل کے مجرم کو سزائے موت،8لاکھ جرمانہ کی سزا،2ملزمان بری

گوجرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر مجرم کو سزائے موت اور آٹھ لاکھ روپے معاوضہ کی سزاسنادی۔استغاثہ کے مطابق 13سال قبل چک نمبر423ج ب کے شفقت عباس ،عامر سجاداورمحمد الیاس نے احاطہ کے تنازع پر فائرنگ کر کے بہادر علی کوقتل کر دیاتھااور ملزمان موقع سے فرارہو گئے تھے ۔مقتول کے بھائی محمد ریاض کی مدعیت میں تھانہ صدر گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ملزمان میں سے شفقت عباس اشتہاری ہو گیاجسے صدر پولیس نے دو سال قبل گرفتار کر کے مقدمہ کا چالان مرتب کرکے چالان پیش عدالت کیاجس کی سماعت کر تے ہوئے فاضل جج نے شفقت عباس کو سزائے موت ،آٹھ لاکھ روپے معاوضہ عدم ادائیگی معاوضہ پر چھ ماہ مذید قید کا حکم سنایا معاوضہ مقتول کے ورثاء کو اداکیاجائیگادیگر دوملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔مدعی مقدمہ کی طر ف سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹررانا طاہر عزیز پیش ہو ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں