قد ر ت کا کر شمہ’آدھا سرخ اور آدھا پیلا سیب

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ایک اسٹور میں آدھا سرخ اور آدھا پیلا نایاب سیب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ انتہائی کم یاب جینیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے اور ہر دس لاکھ پھلوں میں شاید ایک سے بھی کم بار نظر آتا ہے۔اسٹور انتظامیہ کے مطابق سیب کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے، جبکہ کئی افراد اس کی تصاویر بھی بنا رہے ہیں۔ اب یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ اس منفرد سیب کو محفوظ رکھا جائے یا اس کا اندرونی حصہ دیکھنے کے لیے کاٹا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں