قیمتیں برقرار مگر حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔دوسری جانب مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور مٹی کے تیل کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔دریں ثناء ۔اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی بڑھا دی۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول پر لیوی میں 39پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں