لائلپور رگیلریا میں3روزہ شاپنگ ایکسپو اور فیملی فیسٹیول کا افتتاح

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے لائل پور گیلریامیں تین روزہ شاپنگ ایکسپو اور فیملی فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس فیسٹیول کو فیصل آباد کی سماجی، معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے نئی جہت قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے شہریوں اور خواتین کو اچھے ماحول میں مختلف قسم کی اشیاء ایک ہی چھت کے نیچے خریدنے کا موقع ملے گا۔ فاروق یوسف شیخ نے موقع کی مناسبت سے فوڈ اسٹالز اور تفریحی سرگرمیوں کا بندوبست کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور شاپنگ کیلئے لگائے جانے والے خصوصی سٹالز کاد ورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں