لائل پور جم خانہ رائل پام مارکی کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان چل بسا،3زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقہ لائلپور جم خانہ رائل پام مارکی کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان ذیشان چل بسا جبکہ تین نوجوان زخمی ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جا رہا ہے کہ کینال روڈ پر واقع لائلپور جم خانہ رائل پام مارکی میں فنکشن کے دوران ذیشان نامی نوجوان سیڑھیوں سے گرتے ہوئے پائوں سلپ ہونے سے نیچے آن گرا اور اس کے سر میںشدید چوٹ آنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔جبکہ اس کے تین ساتھی بھی گر کر زخمی ہو گئے۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں