لائیو سٹاک عملے میں موٹر سائیکلیز فراہم کرنے کی تقریب

سرگودہا (بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر لائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کی زیرِ نگرانی سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر لائیو اسٹاک فیلڈ عملے کو موٹر سائیکلیز فراہم کرنے کی تقریب کا انعقاد، ضلع سرگودھا میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے فیلڈ اسٹاف کو موٹر سائیکلیں اور جدید الٹراسائونڈ مشینیں فراہم کرنے کی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی سہولت کاری اور کارکردگی میں اضافہ تھا۔تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو اسٹاک سردار محمد عاصم شیر میکن، رکن پنجاب اسمبلی رائے صفدر حسین ساہی ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب حاجی میاں اکرام الحق، پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا،سابق معاون خصوصی وزیر اعظم چوہدری حامد حمید ، کوارڈینیٹر لائیو سٹاک میڈم راشدہ پروین ، حامد رضا بھٹی ، غلام عباس لک ، رانا عبدلجبار ، رانا پھول ، مہر راحت فاروق ،ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عارف سلطان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع سرگودہا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار، ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو اسٹاک ڈاکٹر رائے خداداد کلیار، ڈاکٹر آصف شاہ ، ڈاکٹر ارشد اقبال ، ڈاکٹر ساجد محمود ،ڈاکٹر سجاداور پیرا ویٹس نے خصوصی شرکت کی۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جن میں جاوید گجر ، الیاس ساجد گجر ، طارق محمود قاسمی نے خطابت کے فرائض سر انجام دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانان نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ لائیو اسٹاک کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سفری سہولیات کی فراہمی سے فیلڈ سٹاف کی رسائی دیہی علاقوں تک آسان بنے گی اور مویشی پال کسانوں کو فوری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ اس موقع پر موٹر سائیکلیں بمعہ پٹرول فیلڈ سٹاف میں تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے اس اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیا اور حکومت پنجاب کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں