لاکھوںواٹس ایپ اکائونٹس ڈیلیٹ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2025ء کے ابتدائی چھ ماہ میں دنیا بھر سے فراڈ اور اسکیمز سے جڑے 68لاکھ اکائونٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اکائونٹس سے منظم جرائم پیشہ گروہوں کی مدد سے مختلف ممالک میں لوگوں کو دھوکا دیا جارہا تھا۔واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا (Meta) کے مطابق یہ جعلی اکائونٹس زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں سرگرم اسکیم سینٹرز سے منسلک تھے۔میٹا نے اس اعلان کے ساتھ واٹس ایپ پر نئی حفاظتی خصوصیات بھی متعارف کروائی ہیں، جیسے کہ جب کوئی نامعلوم شخص کسی صارف کو گروپ چیٹ میں شامل کرے تو اسے فوری الرٹ موصول ہوگا۔کمپنی کے مطابق یہ اقدامات اس بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے اٹھائے گئے ہیں جس میں فراڈیے واٹس ایپ اکائونٹس کو ہائی جیک کرتے یا گروپ چیٹس میں جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر میں مصروف رہتے ہیں۔میٹا کے مطابق کچھ اسکیمرز نے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا استعمال کر کے متاثرین کو بیوقوف بنانے والے پیغامات تیار کیے اور لوگوں کو دھوکا دیا۔میٹا کے مطابق دھوکے باز افراد اکثر لوگوں کو سب سے پہلے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں اور پھر انہیں سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر لے آتے ہیں۔حکام نے جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک میں عوام کو خبردار کردیا ہے کہ وہ ایسے مشکوک پیغامات سے ہوشیار رہیں اور اپنے واٹس ایپ اکائونٹس کی حفاظت کے لیے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن جیسے سیکیورٹی فیچرز کو ضرور فعال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں