لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کا تنازع شدت اختیار کر گیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا تنازع شدت اختیار کر گیا جبکہ صدارتی نتیجہ معطل ہونے کے بعد تاحال کشیدگی برقرار ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کی اضافی نفری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔پنجاب بار کونسل نے صدارتی امیدوار بابر مرتضی خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر کون ہوگا؟ یہ معاملہ تاحال متنازع ہے اور حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں