لیونل میسی نے والد کو الوداع کہہ دیا

بیونس آئرس (سپورٹس نیوز) ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے والد خورخے میسی کو الوداع کہہ دیا ہے، جو بچپن سے ان کے کیریئر میں رہنمائی کرنے کے ساتھ طویل عرصے تک ان کے نمائندے بھی رہے۔ 68سالہ خورخے میسی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعہ کی شب ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک طبی مرکز میں انتقال کرگئے۔میسی گزشتہ رات اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو اور بچوں کے ہمراہ نجی طیارے سے میامی سے ارجنٹائن پہنچے اور قریبی اہلخانہ کے ساتھ موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں