ماحول آلودہ کرنے پر سائزنگ یونٹ سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحول نے ایکشن لیتے ہوئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈائیو روڈ پر سائزنگ یونٹ سیل اور مالک کو2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر نے ٹیم کے ہمراہ یونٹ کو چیک کیا جہاں چمنیوں سے آلودہ دھواں نکل رہا تھا جو سموگ قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں