ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائیاں تیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کے خلاف ضلعی سطح پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر تحصیل کمالیہ میں خصوصی آپریشن کے دوران 225 کلو غیر قانونی پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے۔یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد خان اور انسپکٹر ماحولیات عرفان کھیتران کی قیادت میں کی گئی، جس میں 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں ضلع بھر میں سپلائرز اور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد خان نے کہا کہ یہ بیگز ماحولیاتی آلودگی، نکاسی آب کے مسائل اور صحت کے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں