ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کیلئے بڑی مراعات

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی میں بڑی مراعات شامل کردیں۔میڈیا سے گفتگو میں انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے جنرل منیجر عاصم اعجاز نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے درآمدی پرزہ جات پر ڈیوٹی 30اور 15فیصد تھی، نئی پالیسی میں حکومت نے ڈیوٹی کم کرکے ایک فیصد کر دی۔ عاصم ایاز نے کہا کہ مہنگی الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی عوام کو سستی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ماضی میں الیکٹرک وہیکلز میں خرابیوں کے باعث عوام کا اعتماد کم ہوا، ملک میں اب قابل اعتماد اور بہتر ٹیکنالوجی آ چکی ہے۔جی ایم پالیسی بورڈ پوری دنیا ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہی ہے، الیکٹرک گاڑیاں عام ہونے سے ملک کا فیول امپورٹ بل کم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں