ماسٹر عبدالرشید اعجاز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق و فاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی ،سابق مئیر فیصل آباد چوہدری عامر شیر علی کے استاد محترم ماسٹر عبد الرشید اعجاز رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جناز ہ بمقام پریمئر کالونی والے مقامی قبر ستان فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ان کی رہائش گاہ مکان نمبر P 105 محلہ خالد آباد گلی نمبر 6 فیصل آباد میں واقع ہے مرحوم کے سوگواران میںان کے صاحبزادے شاہد محمود اعجاز،محمد خالد ،محمد افضل کونسلر،محمد جواد رشید جبکہ ان کے پوتوںمیں محمد عمیرشاہد آف اٹلی ،محمد زاہدشاہد اعجاز،محمد متین ،محمد معیز لند ن و دیگر فیملی ممبران شامل ہے ۔دریں اثنا با بائے سیاست وسابق مئیر چوہدری شیر علی سابق و فاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی ،سابق مئیر فیصل آباد چوہدری عامر شیر علی مشیرر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ خاں،نو منتخب ایم پی اے رانا احمد شہر یار خاں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری،نائب صدر محمد کاشف کامران ڈویژنل و ڈسٹر کٹ میڈیا کوا ڈینیٹر محمد طاہر شیخ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے مرحوم ماسٹر عبد الرشیداعجازکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں