ماضی میں ایک فرد کیلئے نواز شریف کیخلاف سازش کی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ نظام عدل اور پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کوایک فردکی بجائے آ ئین کے وفادار ہونا چاہیے-ماضی میں ایک فرد کے لیے میاں نوازشریف کے خلاف سازش کی گئی آ ئین کی توہین کرنے والوں کا آ ج نام بھی نہیں-کچھ مخصوص لوگ آئین کی بے توقیری کرتے رہے،آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے بھی یہی ہیں، اب کسی کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہئے-اِنہیں عوام کو بتانا ہوگا کہ یہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ آج پاکستان ایک آئینی راہ پر چل پڑا ہے، 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوگئی ہے، آئینی ترمیم سے انصاف کے نظام میں بہتری کے راستے کا تعین ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینگرو کورٹس بنا کر مسلم لیگ ن خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی، اب کچھ شاعری کر رہے ہیں اور سیاست بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف سازش کو عملی جامعہ پہنانے کیلیے نظام عدل کا کردار سب کے سامنے ہے-انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے راستے کا تعین ہوا ہے، اسی راستے پر چل کر عوام کو انصاف ملے گا، آئینی ایشوز بھی اسی طرح سے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں