ماموں کانجن کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ماموںکانجن (نامہ نگار ) ماموںکانجن شہر کے سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور دوسرے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماموں کانجن کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے دعوے کرنے والوں نے اندرون شہر کی سڑکوں پر ہی توجہ نہیں دی۔ باقی شہر کی ترقی تو دور کی بات ہے شہری کی سڑکیں موہنجوداڑو کا منظر پیش کرتی ہیں اگر بارش ہوجائے تو بحیرہ روم کا منظر نظرآنے لگتا ہے سڑکوں کی تعمیر کی ذمہ داری کس کی تھی۔ سڑکوں کے لئے آیا فنڈز دستیاب تھے کہ نہیں دستیاب تھے اگر دستیاب تھے تو سڑکیں تعمیر کیوں نہیں کروائی گئیں گلیوں میں سولنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہیں جگہ جگہ کھنڈرات دکھائی دیتے ہیں اڑتی دھول متعدد بیماریاں پھیلارہی ہیں حادثات کے خدشات رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں