ماموں کانجن کے منگل بازار سے شہری کی موٹر سائیکل چوری

ماموں کانجن (نامہ نگار)منگل بازار سے نامعلوم افراد شہری کی موٹر لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 508 گ ب کا رہائشی ثاقب ولد مقصود خریداری کے لیے منگل بازار چونگی نمبر 5 پر گیا اپنی موٹر سائیکل ایک سائیڈ پر کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہوگیا اسی دوران نامعلوم افراد اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس تھانہ ماموں کانجن نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں