2

ماں کی قبر پر سوتے بچے کی تصویر نے دل دہلا دئیے

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں ماں کی قبر پر سوتے ہوئے بچے کی تصویر نے دل دہلا دیئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں بچہ ماں کی قبر پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ وہ اپنی ماں کی یاد میں بیچین اور اس کا دل اپنی ماں کے آغوش میں سونے کی خواہش سے لبریز ہے۔وائرل تصویر کو دیکھ کر لوگوں کی آنکھ نم ہوگئی، ہر کوئی ہمدردی و دکھ کے جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر کینیا کے گاں کی ہے جہاں بچہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد قبر پر جا کر سو گیا۔مقامی افراد کے مطابق بچہ اپنی ماں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا تھا اور اس کی موت کے بعد شدید صدمے میں ہے۔تصویر میں دکھائی دینے والا منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ماں کی جدائی ایک بچے کے لیے ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والی قرار دیا۔ کئی افراد نے لکھا کہ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ والدین کی موجودگی بچوں کے لیے کتنی بڑی نعمت ہے۔کچھ صارفین نے مطالبہ کیا کہ بچے کی کفالت کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں