مبارکی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ملزمان سمیت گرفتار

اوکاڑہ(نامہ نگار)پولیس نے مبارکی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت4ملزمان گرفتار کر لئے، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈھل یا نہ نوید نزیر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی ۔ مبارکی گینگ کے 4 ملزم گرفتار جن کی شناخت مبارک عرف مبارکی، عمران، منظور اور رستم کے نام سے ہوئی . ملزمان کے قبضہ سے 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد جن میں ایک لاکھ روپے نقدی رقم . 13 بوری کھاد، 3 جنریٹر ٹینکس، ایک سپرے ٹینک، ایک گریس گن، 2 بالٹی گریس، 3 کراس روٹاویٹر، 895 بوری باردانہ و سیبہ، 2 سنگل، 4 بیگ پوٹاش اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں