مبینہ مقابلے کے دوران نوجوان کے سر میں گولی لگ گئی،حالت نازک

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدودِ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 26سالہ نوجوان زخمی ہو گیا حالت نازک،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود مولوی والا کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران گشت پر مامور ڈولفن اہلکار وہاں پہنچ گئے جنکو دیکھ کر ڈاکوئوں نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 26سالہ عدیل ساکن مولوی والا زخمی ہو گیا اور ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے زخمی ہونیوالے نوجوان کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈاکوئوں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں