مبینہ پولیس مقابلوں میں1ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،1زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی سی ڈی کا تھانہ صدر کے علاقہ جوڑے پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 1ڈکیت ہلاک،جبکہ اس کے 3ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم نے دوران گشت تھانہ صدر علاقہ جوڑا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر پولیس پارٹی نے زخمی ڈاکو کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا۔جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا’ جس کی شناخت جنید ولد امتیاز سکنہ214ر۔ب کے نام سے ہوئی جو کہ پولیس کو ڈکیتی، اقدام قتل سمیت14سنگین وارداتوں میں مطلوب ھتا، تاہم سی سی ڈی نے اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ستیانہ کے علاقہ 39گ ب میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ زیرحراست ملزم کو چھڑوانےآئے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ستیانہ کا انچارج انوسٹی گیشن عاطف شہزاد اپنے عملہ کے ہمراہ گرفتار ڈکیت قاسم ولد فرزند کو برآمدگی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ جب وہ 39گ ب کے قریب پہنچے تو جھاڑیوں میں چھپے چار مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی ملزم قاسم کو چھڑا کر فرار ہوئے۔ ملزم کی فرار کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ستیانہ’ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقہ کو گھیرا میں لیا تو جھاڑیوں میں چھپے ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ کچھ دیر تک مقابلہ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ رُکا تو پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دیکھا تو ملزم قاسم مضروبی کی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروایا، تاہم پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں