2

مبینہ پولیس مقابلہ،اشتہاری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

مریدکے(نامہ نگار)مریدکے شیخوپورہ روڈ سیکھم کے قریب پولیس پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زیر حراست اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ،مارا جانے والا ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر بوٹا کا قاتل تھا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات پولیس زیر حراست قتل اغواء ڈکیتی کے ملزم عثمان عرف عثمانی کو تفتیش کے سلسلہ میں لے جا رہی تھی کہ شیخوپورہ روڈ پر سیکھم کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کرکے عثمان عرف عثمانی کو پولیس سے چھڑوانا چاہا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ملزم عثمان عرف عثمانی مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مارا جانے والا ملزم شرقپور کے علاقہ کا رہنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم تھا جس نے چند روز قبل پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد باٹا کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا ۔ پولیس نے ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں