مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 39 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم کو پولیس نے دوبارہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ انچارج انوسٹی گیشن غلام جعفر ہمراہ پولیس نفری زیر حراست ملزم محمد علی عرف کالی کو مقدمہ نمبر 176/26 میں ریکوری کے بعد چک نمبر 357 گ ب سے واپس لیکر آ رہا تھا کہ راستہ میں پتھو رانا پھاٹک کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے پولیس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کرتے ہوئے زیر حراست ملزم کو چھڑوا لیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ عمار یاسر اور انچارج چوکی وگھوڑ نے نفری کے ہمراہ چک نمبر 356 گ ب پل سیم اڑکانہ پر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ اسکے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق زخمی حالت میں دوبارہ پکڑے جانیوالے ملزم محمد علی عرف کالی کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے 39 مقدمات درج ہیں پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں