6

مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ملزمان تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ندیم کیفے ستیانہ روڈ واردات کے بعد ہلال روڈ کی جانب فرار ہو گئے ۔اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے اہلکاروں کے ہمراہ گندے کھوہ چوک ہلال روڈ ناکہ بندی کردی اور ناکہ پر پانچ نامعلوم مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے دیکھا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوگیاتھا اور اس کے ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے زخمی ملزم کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی جو پولیس کو ڈکیتی وراہزنی کے42مقدمات میں مطوب تھا ، پولیس نے زخمی ملزم کے کے قبضہ سے تھانہ صدر کے علا قہ سے چھینے گئے 1500سعودی ریال ،نقدی،موبائل فون اور بٹالہ کالونی میں کی گئی واردات کا مال بھی برآمد کرلیا گیا،پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کرکے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں