مبینہ پولیس مقابلہ، افغان گینگ کا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے میں افغانی ڈکیت گینگ کا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں ہوا جہاں ناکہ پر چیکنگ کے دوران مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو موٹر سائیکل پر سوار 3مسلح ڈاکو فرار ہونے لگے ۔ پولیس ٹیم نے جرت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں