مبینہ پولیس مقابلہ’ ریکارڈیافتہ ڈکیت اپنے انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 470 گ ب کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی سمندری کی ٹیم نے نواحی گائوں 470 گ ب کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ڈاکو مردہ حالت میں پڑا تھا۔ جس کی شناخت عمران ولد یعقوب سکنہ 192 گ ب کے نام سے ہوئی جوکہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں