متاثرہ دیہاتوں میں خشک راشن تقسیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت اور اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر کی نگرانی میں پیر محل کے متاثرہ دیہاتوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔اس سلسلے میں 500 متاثرہ خاندانوں کو ایک ماہ کا خشک راشن فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ متاثرہ علاقوں میں راشن کی ترسیل کا عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔ کسی بھی متاثرہ گھرانے کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی سامان کی فراہمی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں