متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلاء یقینی بنایا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمد منے خان نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جس طرح وزیراعلیٰ مریم نوازشریف عملی اقداما ت کررہی ہیں وہ ایک تاریخی ہے وہ خودمتاثرہ علاقوں میں ٹیم سمیت جارہی ہیں انکے متحرک ہونے سے ہزاروں خاندان مشکلات سے نکل چکے ہیں – انکاکہناتھاکہ موجودہ صورتِ حال کا پنجاب حکومت کئی دہائیوں بعد سامنا کر رہی ہے-سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بارشوں اور بھارت کے پانی چھوڑنے سے صورتِحال خراب ہوئی، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا بر وقت انخلا یقینی بنایا گیاہرضلع کی انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 6 لاکھ متاثرین، ساڑھے 4 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی لائقِ تحسین ہے،وزیر اعلی نے پریشان حال خواتین کو دلاسا، بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔ انہوں نے کہا کہ مزید اضلاع میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر بروقت انخلا یقینی بنایا جائے گاملتان، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع میں پیشگی انتظامات یقینی بنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں