مجالس اور جلوسوں کے حفاظتی انتظامات سخت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر آج 6محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ضلع بھر میں 162مجالس منعقد ہوں گی اور 48جلوس برآمد ہونگے۔ لائل پور ڈویژن میں 12مجالس اور 5جلوس ،اقبال ڈویژن میں 39مجالس اور 15جلوس ،مدینہ ڈویژن میں 24مجالس اور 10جلوس ، جڑانوالہ ڈویژن میں 43 مجالس اور 12جلوس اور صدر ڈویژن میں 34مجالس اور 6جلوس برآمد ہوں گے۔ آج 6محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 2000سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں 5ایس پیز ،18ڈی ایس پیز،7انسپکٹر ز، 42سب انسپکٹر ز، 309اے ایس آئیز، 125ہیڈ کانسٹیبلان، 1538کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ آج 6محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوس کے روٹ، دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں اور پکٹ ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں آٹھوں بازاروں ، راجباہ روڈ، سرکلر روڈمیں گشت کرتی رہیں گی ۔مزیدکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ریزرو ہائے اورنفری پولیس لائن میں موجود ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ مجالس وجلوس ہائے کے آغاز سے لے کر اختتام تک امام بارگاہوں اور روٹ جلوس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یے گئے ہیں اور بزریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں