مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا اظہار براہمی

سرگودہا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں غیر فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو مجسٹریٹس آئندہ بھی انسپکشن ٹارگٹ مکمل نہ کریں گے، انہیں سرینڈر کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ پانچ روز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس سے معلوم ہوا کہ بعض مجسٹریٹس نے پانچ دنوں میں ایک بھی انسپکشن نہیں کی۔ اس پر ڈی سی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے افسران کی سرزنش کی اور واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ جو افسران اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں