محرم الحرام ہمیں صبر برداشت کا درس دیتا ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں ایس پی ٹائون بختیار احمد،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ریاض الدین گجر،ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد پنوں،انچارج سیکورٹی ایس پی دفتر سب انسپکٹر رانا انصر،ریسکیو 1122،ٹریفک پولیس سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہان ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی اور محرم الحرام مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ تحصیل انتظامیہ تمام مجالس و جلوسوں کے پر امن اور منظم انعقاد کو یقینی بنائے گی محرم الحرام میں جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور میونسپل کمیٹی دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں صبر برداشت رواداری اور بین المذہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے جلوسوں کے داخلی خارجی راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے کسی کو بھی شرانگیزی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس میں تحصیل انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما اکرام ممبران امن کمیٹی نے یقین داہانی کروائی کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں