محمد مسعود چشتی پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان بار کونسل کے 248ویں اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے محمد مسعود چشتی 15 ووٹ حاصل کر کے 2026ء کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین جبکہ منیر احمد ملک کراچی سے چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے 248ویں اجلاس کی صدارت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بطور چیئرمین کی جس دوران نائب چیئرمین کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں