محمد یاسین کسانہ کے پبلک سیکٹر پر لوگوں کا اکٹھ

فیصل آبادؤ(سٹاف رپورٹر)محمد یاسین کسانہ کے پبلک سیکٹر پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کااکٹھ ہوا جس میں ڈاکٹر آمنہ صاحبہ ، عمر وارث ، میاں اشرف قادری چیئرمین ڈیویلپمنٹ موومنٹ ، محمد اسحاق چودری ،انجینیئر اعجاز ،نمبردار احتشام، دستگیر ،حاجی الیاس، عقیل صدیق ،محمد شجاع و دیگر نے خطاب کیا جس میں ملک پاکستان کے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب ہمیشہ بڑے بھائی کا رول ادا کرتا ہے جب کہ باقی صوبوں میں اور پنجاب کے اندر بھی پنجابیوں کے ساتھ بے شمار ظلم کیے جاتے ہیں اور شناختی کارڈ دیکھ کر ان کی جانوں کا خاتمہ کر دیا جاتا ہے بچوں کو یتیم کر دیا جاتا ہے اور خواتین کو بیوہ کر دیا جاتا ہے اس کے لیے گورنمنٹ اور پاکستان سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ ان لوگوں کو مکمل سکیورٹی دی جائے جو دوسرے صوبوں میں جا کر مختلف ڈیوٹیاں اور مختلف فرائض سر انجام دیتے ہیں اور ساتھ ساتھ محنت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ جتنے شہدا ہیں جن کو شہید کیا گیا صرف اس برداشت پر کہ ان کی شناختیکارڈ پر پنجاب کا ایڈریس تھا ان کو ایک پولیسملازم کی فنڈز کے برابر فنڈزدیئے جائیں اور ان کے بچوں کی کفالت اور ان کے گھر کی دیکھ بھال کے لیے گورنمنٹ ایک ٹرسٹ قائم کرے تاکہ پنجابیوں کے دلوں میں جو زخم ان پر مرہم رکھی جا سکیں اور ان لوگوں کے جو پیچھے بچے ہوئے لوگ ہیں خاندان ہیں وہ اپنی زندگی سکون سے گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں