8

محمود اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر سیاسی تنائو کم ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ محموداچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے سیاسی تنائوکم اور جلا گھیرا نہیں ہوگا وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جیل میں بیٹھے شخص کی پالیسی پرنہیں چلیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین پہلے سے طے شدہ پالیسی کے مطابق چل رہے ہیں-ان کاکہناتھاکہ سینیٹ میں بھی بہت جلد اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہو جائے گاعلامہ راجہ ناصر عباس ہی قائدحزب اختلاف ہوں گے-بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانیوالے چاہیں گے کہ پاکستان کو گالیاں نکالنے والے دوبارہ اقتدارمیں آئیں مگران کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی-9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ انہی مقاصد کے حصول کی کوشش تھی، بانی پی ٹی آئی کے دور میں بھارت نے حملہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں