محنت کشوں کیلئے بڑا اقدام،میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ

لاہور(بیوروچیف) پنجاب حکومت نے محنت کشوں کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کیلئے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4لاکھ سے بڑھا کر6لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثاء کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں