35

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تاریخ میں پہلی بار ریونیو میں ریکارڈ اضافہ

لاہور ( بیو رو چیف )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی مالی سال کی بڑی کامیا بی ، تاریخ میں پہلی بار ریونیو میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز 50ارب کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے ابتک 87 فیصد وصولی مکمل کر لی گئی،موٹر وہیکل ٹیکس میں 108 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔سالانہ بنیاد پر ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔پراپرٹی ٹیکس میں نمایاں کامیابی، عوام پرکسی قسم کا بوجھ منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز احمدعمر شیر کا کہنا تھا کہ محکمے کے اپنے وسائل سے آمدن میں نمایاں بہتری لائی گئی،محکمہ ایکسائز تاریخ میں پہلی بار 50 ارب کا ہدف حاصل کر لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں