محکمہ تحفظ ماحول سموگ کے تدارک کیلئے ان ایکشن،مزید چار صنعتی یونٹس کے بوائلر زسیل

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) محکمہ تحفظ ماحول نے سموگ کے تدارک کیلئے موثر کارروائی کرتے ہوئے مزید چار صنعتی یونٹس کے بوائلرز سیل کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر کے مطابق 66دھاندرہ میں قائم بلال صائم سائزنگ یونٹ، بسم اللہ سائزنگ ، عارف بشیر سائزنگ اور حاجی تاج بابو سائزنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ان یونٹس میں غیر معیاری ایندھن استعمال کیا جا رہا تھا جس سے ماحول آلودہ ہو رہا تھا۔۔ عثمان اظہر کے مطابق یونٹس کے معائنے کے دوران واضح طور پر ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں انسدادِ سموگ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ ٹیمیں دن رات کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوامی سطح پر آگاہی مہم بھی بھرپور انداز میں چلائی جا رہی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں