2

محکمہ سیاحت کیلئے مختص بجٹ جاری

لاہور (بیوروچیف) محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سیاحت کے لیے مختص بجٹ جاری کر دیا ہے، جسے آن لائن بھی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ٹورازم فورس کے قیام کے لیے 200 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد سیاحتی مقامات پر سیکیورٹی، رہنمائی اور سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔اسی طرح ٹی ڈی سی پی ریزارٹ جلو کی اپ گریڈیشن کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 45 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں