محکمہ صحت اور پولیس کا المنصور یونانی دواخانہ پر چھاپہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی نگرانی میں محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے المنصور یونانی دواخانہ، نیو اسلام پورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپہ سی ڈی سی پنجاب لاہور اظہر جمال سلیمی، سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر کاشف کمبوہ اور ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر محمد ذیشان علی کی سربراہی میں مارا گیا، جس میں بڑی مقدار میں غیر قانونی اور مشتبہ علاجی اشیا برآمد کی گئیں۔چھاپے کے دوران دواخانے میں بغیر رجسٹریشن(فارم6اور 7غیر قانونی مینوفیکچرنگ اور ری پیکنگ، ڈی ایس ایل کے بغیر کاروبار، انوائس اور وارنٹی کے بغیر فروخت، غیر معیاری اور گندی جگہ پر ادویات کی تیاری اور ایلوپیتھک اجزا شامل ہونے کے شبے جیسی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ دواخانے کے دو کمروں کو سیل کر دیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سی ای او ڈی ایچ اے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈرگ کنٹرولر نے عوام کو یقین دلایا کہ غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں