محکمہ ٹرانسپورٹ کا اپ گریڈیشن کیلئے45کروڑ کا اضافی فنڈز طلب

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ٹرانسپورٹ میں ریونیو اہداف میں اضافے کے باوجود سہولتوں کا شدید فقدان سامنے آیا ہے, سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر سٹاف کو خستہ حال گاڑیاں اور سامان استعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔محکمہ نے وہیکلز اپگریڈیشن کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 45 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اضافی فنڈ ز طلب کیے ہیں۔ ان فنڈز سے آفس بلڈنگز کی تز ئین و آرائش کیساتھ ساتھ نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔نئے ایکوپمنٹس کی خریداری سے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری آنے اور سالانہ ریونیو میں اضافے کی تو قع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی منظوری سے افسران و عملے کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے کام کو مزید مثر طریقے سے انجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں