سرگودھا (بیوروچیف) محکمہ پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں نئی چوکیوں کے قیام پر پابندی عائد ہونے سے مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کی کمی کی وجہ سے عارضی طور پر پولیس چوکیوں کے قیام پر پابندی عائد کی گئی ہے جسے جلد ہٹا کر جہاں پر چوکیوں کا قیام عمل میں لانا ہوگا لایا جائیگا اس سلسلہ میں پولیس نے نئی بھرتیوں کیساتھ ساتھ نئی چوکیوں اور نئے تھانوں کے قیام کیلئے سمری تیار کی ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔
