مخالفین تنقید کرنے کی بجائے مریم نواز شریف کی تقلید کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن فیصل آباد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے الیکٹرک بس منصوبے سمیت اربوں روپے کے پروجیکٹس کو عوام دوستی قراردیاہے-مخالفین تنقیدکرنے کی بجائے اپنے صوبوں میں عوام کی عملی خدمت کرکے مریم نواز شریف کی تقلید کریں-اے آ رٹی میٹروبس۔آئی ٹی سٹی۔40ارب روپے کی لاگت سے واٹراینڈسینی ٹیشن سسٹم۔الائیڈہسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے مشین اوردیگر منصوبوں کے اعلان سے ثابت ہوگیا ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کی تعمیر و ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مسلم لیگ ن ہمیشہ سے متحرک رہتی ہے-سابق اراکین اسمبلی اورمسلم لیگی رہنماں میاں عبدالمنان۔چوہدری فقیرحسین ڈوگر۔سینیٹرسردار خلیل طاہر سندھو۔میاں عرفان منان۔خواجہ محمد اسلام۔حاجی شیخ ذوالفقار احمد۔اورخواجہ اسد اعجاز منانے کہا کہ ایک جماعت نے گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دے خوشحال عوام کو بدحال کرنے سے جبکہ مسلم لیگ ن نے عملی طورپرملک اور عوام کے لیے منصوبے پیش کرکے خودکوکام کرنے والی جماعت ثابت کیا-18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی میاں نوازشریف نے ختم کی- انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ برس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عملی طورپرملک اور عوام کومشکلات سے نکال دیاہے آ ج دنیابھرمیں وزیراعظم اور پاکستان کی عزت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں