31

مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے2افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عداوت اور معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو لہو لہان کردیا،حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 232ر۔ب میں عداوت کی بنا پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے مخالف نواز ولد فاروق اور ڈھڈی والا میں معمولی جھگڑے پر ملزمان سرور وغیرہ نے گولیاں ما رکر 40سالہ آصف ولد عبدالحمید کو بری طرح زخمی کردیا ملزمان ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے بعدازاں مضروبان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں