مختلف شہروں میں بارش

لاہور(بیوروچیف) مون سون بارشوں کا سپیل برقرار ہے، ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، واسا نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی، راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش ہوئی، سید پور میں 90ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، شمس آباد میں 80، کٹاریاں 78،،پی ایم ڈی 55اور پیر ودھائی، 52ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مردان، سوات، ایبٹ آباد، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بھی بادل برسے، ہری پورمیں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، کالا باغ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پنجاب اور کے پی میں بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔بارشوں سے پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہا کا امکان بڑھ گیا، ایبٹ آباد کیعلاقے درویش آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں