مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑیوں کی زد میں آ کر دو شہری لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باہر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے 40سالہ وحید ولد اکرم بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جبکہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ حسن گارڈن کے قریب تیز رفتار کار نے پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے مدثر نامی نوجوان کو روند ڈالا اور ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں موقع پر موجود افراد نے زخمی مدثر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں