مختلف واقعات میں3جاں بحق،ضلع کچہری میں ڈاکہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی اشیاء کھا کر خود کشی کر لی، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار اورکرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق، ضلع کچہری میں ڈاکہ، فراڈیہ کاروبار کا جھانسہ دیکر شہری سے 75لاکھ لے اڑا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق رضا پارک کے رہائشی 18سالہ شاہد نے گھریلو و معاشی حالت سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں ، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ میدان میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بلوچنی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار احمد خاں زندگی کی بازی ہار گیا ،ڈرائیور موقع سے فرارجبکہ نواحی گائوں498گ ب میں پمپ مرمت کرتے ہوئے بجلی کی ننگی تار کو چھونے سے الیکٹریشن علی حسن لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید وہاب شاہ نے بتایا کہ ساحل مسیح نامی ڈکیت ضلع کچہر میں واقع خیام بیکری میں آیا ، پسٹل نکالا تو خیام بیکری کا مالک خوف کے مارے وہاں سے بھاگ گیا تو ملزم نے بریانی شاپ کے مالک کو بھی حراساں کیا اور گن پوائنٹ پر 5ہزار مالیت کا سامان اور92ہزار کی رقم دراز سے نکال کر فرار ہو گیا۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نے مقدمہ درج کروا دیا، علاوہ ازیں جھنگ بازار پولیس کو درخواست گزار نے مقامی تاجر عاصم سہیل نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم یوسف نے کاروبار کیلئے 75لاکھ کی رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں