51

مدارس کو اسکالر شپ ‘لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مدارس کواسکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں دورے اور طلباء و طالبات کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کرنا طلباء کی حوصلہ افزائی اور قابل تحسین عمل ہے۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مدارس معاشرے کا حصہ ہیں جن کی تاریخ اور خدمات سنہرے الفاظ سے لکھے جانے کے قابل ہے پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں مدارس کے طلباء اور طالبات کو بھی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم و دیگر حکومتی سکیموں میں شامل کیا جائے دینی مدارس میں جو طلباء و طالبات پڑھتے ہیں انسانیت کیلئے رہنمائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں