ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی ٹیم کی بڑی کاروائی 500کلو گرام مردہ مرغیوں پکڑ لی ،تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم غلام عباس ولد محمد عباس نے اپنی ٹیم ظفر علی وٹرنری لائیو سٹاک کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار بائی چوک میں گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں 500کلو گرام مردہ مرغیاں پائی گئی جن کی ترسیل کا موقع پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا اور فیصل آباد میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جاتا تھا فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مردہ مرغیوں کو موقع پر تلف کر دیا۔
2